تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیرِاہتمام "شہدائے کربلا کانفرنس" کا انعقاد
سرگودھا: تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام عظیم الشان "شہدائے کربلا کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات پاکستان محترم انجینئر محمد رفیق نجم نے "مقامِ صبر و رضا" کے موضوع پر مؤثر اور پُراثر خطاب فرمایا۔ انہوں نے واقعہ کربلا سے اخذ ہونے والے دروس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ اور اہل بیتؑ کی عظیم قربانیاں ہمیں صبر، رضا، استقامت اور حق کے لیے ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہیں۔
کانفرنس میں ناظم تنظیمات شمالی پنجاب سید محمود الحسن جعفری، منہاج القرآن سرگودھا کے جملہ فورمز کے ضلعی و تحصیلی قائدین اور رفقاء کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
تبصرہ